Surah Feel
Topic: Imamat
سورہ فیل
Quranic Verses
امامت اللہ عطا کرتا ہے
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَاِذِ ابْتَلٰٓى اِبْرٰہٖمَ رَبُّہٗ بِکَلِمٰتٍ فَاَتَـمَّہُنَّ۰ۭ قَالَ اِنِّىْ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًا۰ۭ قَالَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِىْ۰ۭ قَالَ لَا یَنَالُ عَہْدِی الظّٰلِــمِیْنَ۱۲۴
اور اس وقت کو یاد کرو جب خدانے چند کلمات کے ذریعے ابراہیم علیہ السلام کا امتحان لیا اور اُنہوں نے پورا کردیا تو اللہ نے کہا کہ ہم تم کو لوگوں کا امام اور قائد بنا رہے ہیں اُنہوں نے عرض کی کہ میری ذرّیّت؟ ارشاد ہوا کہ یہ عہدئہ امامت ظالمین تک نہیں جائے گا ۔
(سورۂ بقرہ،آیت 124)
٢.امامِ مبین کا علم سب پر حاوی ہوتا ہے
وَکُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰہُ فِیْٓ اِمَامٍ مُّبِیْنٍ۱۲ۧ
اور ہم نے ہر شئے کو ایک روشن امام میں جمع کردیا ہے۔
(سورۂ یٰس، آیت12 )
قیامت کے دن امام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا
یَوْمَ نَدْعُوْا کُلَّ اُنَاسٍؚبِـاِمَامِہِمْ۰ۚ
قیامت کا دن وہ ہوگا جب ہم ہر گروہِ انسانی کو اُس کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے۔
(سورۂ اسراء،آیت 71)
Hadith
کلمات قصار
گناہوں پر مہلت
فرزند ِآدم ؑ!جب گناہوں کے باوجود پروردگار کی نعمتیں مسلسل تمہیں ملتی رہیں توہوشیار ہو جانا۔