Surah Ikhlaas
Topic: Imam e Zamana (a.s)
سورہ اخلاص
Quranic Verses
دین ِاسلام غلبہ حاصل کرنے کے لیے آیا ہے
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ہُوَالَّذِیْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْہُدٰی وَدِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْہِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ۰ۙ وَلَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکُوْنَ۳۳
وہ خدا وہ ہے جس نے اپنے رسولﷺ کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اپنے دین کو تمام ادیان پر غالب بنائے چاہے مشرکین کو کتنا ہی ناگوار کیوں نہ ہو۔
(سورۂ توبہ ،آیت33 )
٢.زمین کے وارث مستضعفین ہیں
وَنُرِیْدُ اَنْ نَّمُنَّ عَلَی الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا فِی الْاَرْضِ وَنَجْعَلَہُمْ اَىِٕمَّۃً وَّنَجْعَلَہُمُ الْوٰرِثِیْنَ۵ۙ
اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ جن لوگوں کو زمین میں کمزور بنادیا گیا ہے ان پر احسان کریں اور انہیں لوگوں کا پیشوا بنائیں اور زمین کا وارث قرار دیدیں۔
(سورۂ قصص ،آیت 5)
حق آگیا اور باطل مٹ گیا
وَقُلْ جَاۗءَ الْحَقُّ وَزَہَقَ الْبَاطِلُ۰ۭ اِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَہُوْقًا۸۱
اور کہہ دیجئے کہ حق آگیا اور باطل فنا ہوگیا کہ باطل بہرحال فنا ہونے والا ہے۔
(سورۂ اسراء ،آیت81)
Hadith
کلمات قصار
ترکِ آرزو
بہترین مالداری اور بے نیازی یہ ہے کہ انسان اُمیدوں کو ترک کر دے۔