Surah Humazah
Topic: Zikr e Anbia (a.s) Aur Un Ki Duaen.
سورہ ھمزۃ
Quranic Verses
حضرت آدم ونوح علیہم السلام،آلِ ابراہیم ؑ ،آلِ عمران کا قرآن میں ذکر
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اِنَّ اللہَ اصْطَفٰٓی اٰدَمَ وَنُوْحًا وَّاٰلَ اِبْرٰہِیْمَ وَاٰلَ عِمْرٰنَ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ۳۳ۙ
اللہ نے آدم علیہ السلام، نوح علیہ السلام اور آلِ ابراہیم علیہ السلام اور آلِ عمران علیہ السلام کو منتخب کرلیا ہے۔
(سورۂ آلِ عمران،آیت33)
٢.حضرت آدم و حوا علیہما السلام کی دعا
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَـنَا وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ۲۳
ان دونوں نے کہا کہ پروردگار ہم نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے اب اگر تو معاف نہ کرے گا اور رحم نہ کرے گا تو ہم خسارہ اُٹھانے والوں میں ہوجائیں گے۔
(سورۂ اعراف،آیت23)
حضرت نوح علیہ السلام کی دعا
وَقَالَ ارْکَبُوْا فِیْہَا بِسْمِ اللہِ مَجْؔــرٖىہَا وَمُرْسٰىہَا۰ۭاِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۴۱
اورنوح علیہ السلام نے کہا کہ اب تم سب کشتی میں سوار ہوجاؤ خدا کے نام کے سہارےاس کا بہاؤ بھی ہے اور ٹھہراؤ بھی اور بیشک میرا پروردگار بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔
(سورۂ ہود،آیت41)
Hadith
کلمات قصار
وہ نصیحت جس کے بعد کسی عمل سے نقصان نہ ہوگا
وَقَالَ عَليْه السلام
يَا بُنَيَّ إِيَّاكَ وَمُصَادَقَةَ الْأَحْمَقِ فَإِنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَنْفَعَكَ فَيَضُرَّكَ وَإِيَّاكَ وَمُصَادَقَةَ الْبَخِيلِ فَإِنَّهُ يَقْعُدُ عَنْكَ أَحْوَجَ مَا تَكُونُ إِلَيْهِ وَإِيَّاكَ وَمُصَادَقَةَ الْفَاجِرِ فَإِنَّهُ يَبِيعُكَ بِالتَّافِهِ وَإِيَّاكَ وَمُصَادَقَةَ الْكَذَّابِ فَإِنَّهُ كَالسَّرَابِ يُقَرِّبُ عَلَيْكَ الْبَعِيدَ، وَيُبَعِّدُ عَلَيْكَ الْقَرِيبَ
بیٹا ! خبردار کسی احمق کی دوستی اختیار نہ کرنا کہ تمھیں فائدہ بھی پہونچانا چاہے گا تو نقصان پہونچادے گا۔ اور اسی طرح کسی بخیل سے دوستی نہ کرناکہ تم سے ایسے وقت میں دور بھاگے گا جب تمھیں ا کی شدید ضرورت ہوگی اور دیکھو کسی فاجر کا ساتھ بھی اختیار نہ کرنا کہ وہ تم کو حقیر چیز کے عوض بھی بیچ ڈالے گا اور کسی جھوٹے کی صحبت بھی اختیار نہ کرنا کہ وہ مثل سراب ہے جو دور والے کو قریب کر دیتا ہے اور قریب والے کو دور کر دیتا ہے۔