Quranic Verses
Topic: Quran Kareem
قرآن کتاب ہدایت ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
الٓمٓ (۱) ذَٰلِكَ ٱلْكِتَـٰبُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ (۲)
ال م (۱) یہ وہ کتاب ہے جس میں کسی طرح کی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔یہ صاحب تقوی اور پرہیزگار لوگو ں کے لئے مجسم ہدایت ہے۔
(سورۂِ بقره، آیت ۱-۲)
. بغیر طہارت قرآن کو ہاتھ نہیں لگانا چاہیے
لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
اسے (قرآن کو) پاک و پاکیزہ افراد کےعلاوہ کوئی چھو بھی نہیں سکتا ہے۔
(سورۂِ واقعہ، آیت۷۹ )
قرآن مؤمنین کے لیے شفا اور رحمت
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَشِفَاۗءٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۰ۙ وَلَا یَزِیْدُ الظّٰلِـمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا۸۲
اور ہم قرآن میں وہ سب کچھ نازل کررہے ہیں جو صاحبانِ هایمان کے لئے شفا اور رحمت ہے اور ظالمین کے لئے خسارہ میں اضافہ کے علاوہ کچھ نہ ہوگا ۔
(سورۂ ِاسراء ،آیت82)
قران میں غور و فکر
اَفَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ۰ۭ وَلَوْ کَانَ مِنْ عِنْدِ غَیْرِ اللہِ لَوَجَدُوْا فِیْہِ اخْتِلَافًا کَثِیْرًا۸۲
کیا یہ لوگ قران میں غور نہیں کرتے ؟ اور اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو یہ لوگ اس میں بڑا اختلاف پاتے
(سورۂِ نساء،آیت82)
قرآن ہدایت،رحمت اور بشارت والی کتاب ہے
وَنَزَّلْنَا عَلَیْکَ الْکِتٰبَ تِبْیَانًا لِّکُلِّ شَیْءٍ وَہُدًى وَّرَحْمَۃً وَّبُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ۸۹ۧ
اور ہم نے آپﷺ پر یہ کتاب ہر چیز کو وضاحت سے بیان کرنے والی اورمسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت اور بشارت بنا کر نازل کی ہے
(سورۂِ نحل ،آیت89)