Chapter 4

نبوّت

Quranic Verses

Quranic Verses

Topic: Nabowat

ہدایت دینا اللہ کا کام ہے

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اِنَّ عَلَیْنَا لَلْہُدٰى۝۱۲ۡۖ

بیشک ہدایت کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے

( سورۂ ِلیل،آیت 12)

اللہ جانتا ہے کس کو رسول بنانا ہے

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اَللہُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہٗ۝۰ۭ

اللہ بہتر جانتا ہے کہ اپنی رسالت کو کہاں رکھے گا

(سورۂ انعام،آیت 124 )

حضرت محمدﷺآخری رسول ہیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللہِ وَخَاتَمَ النَّـبِیّٖنَ۝۰ۭ

محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی ایک کےبھی باپ نہیں ہیں لیکن و ہ اللہ کے رسول اور سلسلۂِ انبیاء کے خاتم ہیں

(سورۂ احزاب،آیت 40)

آپﷺ کے اخلاق عظیم ہیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَاِنَّکَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ۝۴

اوربے شک آپﷺ اخلاق کے بلند ترین درجہ پر ہیں۔

(سورۂ ِقلم،آیت 4)

رسولوں کو بشارت دینے اور تنبیہ کرنے والا بنا کر بھیجاگیاہے

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

رُسُلًا مُّبَشِّرِیْنَ وَمُنْذِرِیْنَ لِئَلَّا یَکُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَی اللہِ حُجَّــۃٌۢ بَعْدَ الرُّسُلِ۝۰ۭ وَکَانَ اللہُ عَزِیْزًا حَکِــیْمًا۝۱۶۵

بشارت دینے والے اور تنبیہ کرنے والے رسول بنا کر بھیجے گئے تاکہ ان رسولوں
کے بعد لوگوں کے لیے اللہ کے سامنے کسے حجت کی گنجائش نہ رہے اور اللہ بڑا غالب آنے والا حکمت والا ہے ۔

( سورۂِ نساء،آیت 165)

ہر قوم میں ایک ہادی ہوا کرتا ہے

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَیْہِ اٰیَۃٌ مِّنْ رَّبِّہٖ۝۰ۭ
اِنَّمَآ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّلِکُلِّ قَوْمٍ ہَادٍ۝۷ۧ

اور جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے وہ کہتے ہیں اس شخص پر اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی نازل کیوں نہیں ہوتی ؟ آپ تو محض تنبیہ کرنے والے ہیں اور ہر قوم کا ایک رہنما ہوا کرتا ہیں

( سورۂِ رعد،آیت 7)

رسول مومنوں پر نہایت شفقت کرنے والے ہیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

لَقَدْ جَاۗءَکُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ۝۱۲۸

بتحقیق تمہارے پاس خود تم ہی میں سے ایک رسول آیا ہے تمہیں تکلیف میں دیکھنا اس پر شاق گزرتا ہے وہ تمھاری بھلائی کاخواہاں ہے مومنوں پر نہایت شفقت کرنے والا رحم کرنے والا ہے

(سورۂِ توبہ،آیت128)

اے ایمان والو!رسولﷺ سے آگے نہ بڑھو

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُـقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللہِ وَرَسُوْلِہٖ وَاتَّقُوا اللہَ۝۰ۭ
اِنَّ اللہَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ۝۱

ایمان والو ،خبردار! خدا و ر رسول کے سامنے اپنی بات کو آگے نہ بڑھاؤ اور
اللہ سے ڈرو بیشک اللہ ہر بات کا سننے والا اور جاننے والا ہے۔

(سورۂِ حجرات،آیت 1)

رسول کے فیصلوں کو بخوشی تسلیم کیجئیے

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوْکَ فِیْمَا شَجَــرَ بَیْنَھُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوْا فِیْٓ اَنْفُسِہِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَیُسَلِّمُوْا تَسْلِــیْمًا۝۶۵

اے رسولﷺ تمہارے رب کی قسم یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے جب تک اپنے باہمی تنازعات میں آپؐ کو منصف نہ بنائیں پھر آپؐ کے فیصلے پر ان کے دلوں میں کوئی رنجش نہ آئے بلکہ وہ اسے بخوشی تسلیم کریں

(سورۂ ِنساء،آیت65)

جو چیز رسولﷺ دیں وہ لے لیں جس چیزسے روکیں اُس سے رک جائیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَمَآ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ۝۰ۤ وَمَا نَہٰىکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا۝۰ۚ وَاتَّقُوا اللہَ۝۰ۭ
اِنَّ اللہَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ۝۷ۘ

اور رسولﷺ جو تمہیں دے دیں وہ لے لو اور جس چیزسے روک دیں اس سے رُک جاؤ اور اللہ کا خوف کرو یقیناًاللہ شدید عذاب دینے والا ہے ۔

(سورۂ ِحشر ،آیت7)

Scroll to Top