Quranic Verses
Topic: Ahlulbait (a.s)
اللہ نے اہلبیت علیھم السلام سے ہر طرح کی نجاست /بُرائی کو دور رکھا ہے
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اِنَّمَا یُرِیْدُ اللہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَہْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیْرًا۳۳ۚ
بس اللہ کا ارادہ یہ ہے اے اہلبیت علیہم السلام کہ تم سے ہر بُرائی کو دور رکھے اور اس طرح پاک و پاکیزہ رکھے جو پاک و پاکیزہ رکھنے کا حق ہے
(سورۂِ احزاب،آیت33)
پنجتن علیھم السلام کی صداقت
فَمَنْ حَاۗجَّکَ فِیْہِ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَکَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَاۗءَنَا وَاَبْنَاۗءَکُمْ وَنِسَاۗءَنَا وَنِسَاۗءَکُمْ وَاَنْفُسَـنَا وَاَنْفُسَکُمْ۰ۣ ثُمَّ نَبْتَہِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللہِ عَلَی الْکٰذِبِیْنَ۶۱
پیغمبرﷺ علم کے آجانے کے بعد جو لوگ تم سے کٹ حجتی کریں ان سے کہہ دیجئے کہ آؤ ہم لوگ اپنے اپنے فرزند، اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر خدا کی بارگاہ میں دعا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت قرار دیں
(سورۂ ِآل عمران،آیت 61)
سچّوں کے ساتھ ہوجاؤ
یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ۱۱۹
اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچّوں کے ساتھ ہو جاؤ۔
(سورۂِ توبہ،آیت119)
اہلبیت علیھم السلام ہی اولی الامر ہیں، ان کی اطاعت کرو
یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِیْعُوا اللہَ وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ۰ۚ
ایمان والو اللہ کی اطاعت کرو رسول اور صاحبانِ امر کی اطاعت کرو جو تم ہی میں سے ہیں۔
(سورۂ ِنساء،آیت59)