Chapter 5

امامت

Quranic Verses

Quranic Verses

Topic: Imamat

امامت اللہ عطا کرتا ہے

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَاِذِ ابْتَلٰٓى اِبْرٰہٖمَ رَبُّہٗ بِکَلِمٰتٍ فَاَتَـمَّہُنَّ۝۰ۭ قَالَ اِنِّىْ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًا۝۰ۭ قَالَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِىْ۝۰ۭ قَالَ لَا یَنَالُ عَہْدِی الظّٰلِــمِیْنَ۝۱۲۴

اور اُس وقت کو یاد کرو جب خدانے چند کلمات کے ذریعے ابراہیم علیہ السلام کا امتحان لیا اور اُنہوں نے پورا کردیا تو اللہ نے کہا کہ ہم تم کو لوگوں کا امام اور قائد بنا رہے ہیں اُنہوں نے عرض کی کہ میری ذرّیّت؟ ارشاد ہوا کہ یہ عہدئہ ِامامت ظالمین تک نہیں جائے گا ۔

( سورۂِ بقرہ،آیت 124)

مامِ مبین کا علم سب پر حاوی ہوتا ہے

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَکُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰہُ فِیْٓ اِمَامٍ مُّبِیْنٍ۝۱۲ۧ

اور ہم نے ہر شئے کو ایک روشن امام میں جمع کردیا ہے

(سورۂِ یٰس، آیت12 )

قیامت کے دن امام کے ساتھ بُلایا جائے گا

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

یَوْمَ نَدْعُوْا کُلَّ اُنَاسٍؚبِـاِمَامِہِمْ۝۰

قیامت کا دن وہ ہوگا جب ہم ہر گروہِ انسانی کو اُس کے پیشوا کے ساتھ بُلائیں گے

(سورۂِ اسراء،آیت 71)

حضرت علی علیہ السلام تمہارے ولی اور سرپرست ہیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللہُ وَرَسُوْلُہٗ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَیُؤْتُوْنَ الزَّکٰوۃَ وَہُمْ رٰکِعُوْنَ۝۵۵

ایمان والوں بس تمہارا ولی اللہ ہے اور اُس کا رسول اور وہ صاحبانِ ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت ِرکوع میں زکوٰۃدیتے ہیں۔

(سورۂ ِمائدہ ،آیت55)

غدیر میں اعلانِ ولایت کا حکم

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

یٰٓاَیُّھَا الرَّسُوْلُ بَلِّــغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ۝۰ۭ وَاِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہٗ۝۰ۭ وَاللہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا یَہْدِی الْقَوْمَ الْکٰفِرِیْنَ۝۶۷

اے پیغمبرﷺ آپؐ اس حکم کو پہنچادیں جو آپ ؐکے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اور اگر آپؐ نے یہ نہ کیا تو گویا اس کے پیغام کو نہیں پہنچایا اور خدا آپؐ کو لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے گا کہ اللہ کافروں کی ہدایت نہیں کرتا ہے ۔

( سورۂِ مائدہ،آیت67)

اعلانِ ولایت سے دین مکمل ہوا

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اَلْیَوْمَ یَىِٕسَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ دِیْنِکُمْ فَلَا تَخْشَوْہُمْ وَاخْشَوْنِ۝۰ۭ اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا۝۰ۭ

آج کفار تمہارے دین سے مایوس ہوگئے ہیں لہٰذا تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو ،آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا ہے اور اپنی نعمتوں کو تمام کردیا ہے اور تمہارے لئے دینِ اسلام کو پسندیدہ بنادیا ہے۔

( سورۂ ِمائدہ،آیت3)

رسول اکرم ﷺ کی رسالت کے گواہ

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا۝۰ۭ قُلْ کَفٰى بِاللہِ شَہِیْدًۢا بَیْنِیْ وَبَیْنَکُمْ۝۰ۙ وَمَنْ عِنْدَہٗ عِلْمُ الْکِتٰبِ۝۴۳ۧ

اور کافر کہتے ہیں کہ آپﷺ رسول نہیں ہیں، کہہ دیجئیے میرے اور تمھارے درمیان گواہی کے لیے اللہ اور وہ جس کے پاس کتاب کا علم ہے کافی ہیں

(سورۂ ِرعد ،آیت32)

Scroll to Top