Chapter 2

توحید

Quranic Verses

Quranic Verses

Topic: Tauheed

  اللہ ایک ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

لَوْ كَانَ فِيهِمَآ ءَالِهَةٌ إِلَّا ٱللَّهُ لَفَسَدَتَا ۚ

یاد رکھو اگر زمین و آسمان میں اللہ کے علاوہ اور بھی خدا ہوتے تو زمین و آسمان دونوں برباد ہوجاتے

(سورۂِ انبیاء ، آیت  ۲۲)

اللہ ہر شئے  پر قادر ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌۭ

بے شک اللہ ہر شئے پر قدرت و اختیار رکھتا ہے

(سورۂِ بقرہ ، آیت ۲۰)

اللہ دعا کو قبول کرنے والا ہے

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَاِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیْ عَـنِّىْ فَاِنِّىْ قَرِیْبٌ۝۰ۭ اُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ۝۰ۙ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَلْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّہُمْ یَرْشُدُوْنَ۝۱۸۶

اور جب میرے بندے آپؐ سے میرے متعلق سوال کریں (تو کہہ دیجئیے) میں(ان سے) قریب ہوں۔ دعا کرنے والا جب مجھے پکارتا ہے تو میں اُس کی دعا قبول کرتا ہوں۔ پس انہیں بھی چاہیے کہ وہ میری دعوت پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ راہِ راست پر رہیں۔

(سورۂ ِ بقرہ،آیت186)

اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰٓی اَنْفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَۃِ اللہِ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًا۝۰ۭ اِنَّہٗ ہُوَالْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۝۵۳

کہہ دیجیے اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، یقیناً اللہ تمام گناہوں کو معاف فرماتا ہے وہ یقیناً بڑا معاف کرنے والا مہربان ہے

(سورۂِ زمر،آیت53)

اللہ بے نیاز ہے

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَاۗءُ اِلَى اللہِ۝۰ۚ وَاللہُ ہُوَالْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ۝۱۵

اے لوگو تم اللہ کے محتاج ہو اور اللہ تو بے نیاز ،لائقِ ستائش ہے۔

(سورۂِ فاطر،آیت15)

Scroll to Top