Quranic Verses
Topic: Adal
خدا عدل واحسان کا حکم دیتا ہے
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اِنَّ اللہَ یَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ
بے شک اللہ عدل اور احسان کا حکم دیتا ہے
(سورۂِ نحل ،آیت 90)
اللہ نے رسولوں کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کیا ہے
لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَیِّنٰتِ وَاَنْزَلْنَا مَعَہُمُ الْکِتٰبَ وَالْمِیْزَانَ لِیَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ۰ۚ
بتحقیق ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل دے کر بھیجا ہے اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کیا ہے تاکہ لوگ عدل قائم کریں
(سورۂِ حدید ،آیت65 )
لوگوں کے اعمال کی وجہ سے فساد برپا ہوگیا
ظَہَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیْقَہُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ۴۱
لوگوں کے اپنے اعمال کے باعث خشکی اور تری میں فساد برپا ہوگیا تاکہ انہیں ان کے بعض اعمال کا ذائقہ چکھایا جائے کہ شاید یہ لوگ باز آجائیں
(سورۂِ روم،آیت41)
اے ایمان والوں انصاف کے سچے داعی بن جاؤ
یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ بِالْقِسْطِ شُہَدَاۗءَ لِلہِ وَلَوْ عَلٰٓی اَنْفُسِکُمْ اَوِ الْوَالِدَیْنِ وَالْاَقْرَبِیْنَ۰ۚ اِنْ یَّکُنْ غَنِیًّا اَوْ فَقِیْرًا فَاللہُ اَوْلٰى بِہِمَا۰ۣ فَلَا تَتَّبِعُوا الْہَوٰٓى اَنْ تَعْدِلُوْا۰ۚ
اے ایمان والو! انصاف کے سچے داعی بن جاؤ اور اللہ کے لیے گواہ بنو اگرچہ تمھاری ذات یا تمہارے والدین اور رشتےداروں کے خلاف ہی کیوں نہ ہو اگر کوئی امیر یا فقیر ہے تو اللہ ان کا بہتر خیر خواہ ہے لہذا تم خواہش ِنفس کی وجہ سے عدل نہ چھوڑو
(سورہِ ٔنساء،آیت 135)